google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
منگل, اگست 4, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

عسکری اداروں نے 3دن تک جذبات پر قابو رکھا، شہداء کے لہو کے مقروض ہیں پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے دشمن کی کمر توڑ دی،عبدالعلیم خان صدر آئی پی پی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 24, 2025
in پاکستان, لیہ
0
عسکری اداروں نے 3دن تک جذبات پر قابو رکھا، شہداء کے لہو کے مقروض ہیں پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے دشمن کی کمر توڑ دی،عبدالعلیم خان صدر آئی پی پی


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ معرکہ حق کنونشن لیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا کہ متحد قوم کو دشمن جھکا نہیں سکتا، ہم مقابلے کے لئے سر پر کفن باندھ کر نکلتے ہیں، آپریشن بنیان المرصوس نے بھارت کا ستیانا س کر کے رکھ دیا، ساری قوم کو سپہ سالار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج پر تنقید کرنے والوں کو بھی منہ توڑ جواب مل گیا،عسکری اداروں نے 3 دن تک جذبات پر قابو رکھا،دشمن نے ہمارے تحمل کو بزدلی سمجھ لیالیکن پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو للکارا اور اسے ڈیڑھ گھنٹے میں دشمن منتوں اور ترلوں پر اتر آیا،سپہ سالار نے پہلے نمازکی امامت کی پھر نعرہ تکبیر لگایا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ جو مودی ڈراتا تھا اس کی چیخیں پوری دنیا نے سنیں،اس معرکے میں دشمن کے 6 جہاز گرائے ہمارے ایک کو بھی آنچ نہیں آئی،اللہ کے کرم سے سپہ سالار کی بہترین قیادت موجود ہے عبدالعلیم خان دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،خواتین اور شہریوں کے درجات کی بلندی کے لئے ہم سب دعا گو ہیں، ساری قوم شہداء کے خون کی مقروض ہے، چین، ترکیہ اور آذربائیجان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پوری دنیا پر پاک فوج کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ معرکہ حق کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس قدر تاریخی کامیابی کے بعد سید عاصم منیر کے لئے فیلڈ مارشل کا اعزاز نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ مسلم امہ کے لئے بھی بڑے اعزاز کی بات ہے،پاک فوج نے دشمن کو چاروں شانے چت کر کے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں، مسلمان کے لئے شہادت سے بلند کوئی رتبہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد جمو کشمیر میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی مسجد پر یہی بنیان المرصوص والی آئیت لکھی ہوئی تھی اور قرآن پاک کا یہ حکم ہی ہمارے آپریشن کی بنیاد بنا۔عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور افواج پاکستان کے ہر افسراور جوان کو قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اُس کا سامنا ایک زندہ قوم سے ہے۔ مودی ہمیشہ الزام طرازی اور بہتان طرازی سے پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات میں ملوث قرار دیتا ہے،اب مودی سرکارکو سمجھ جانا چاہیے وہ پہلے ہی اپنی بے وقوفی اور نالائقی پر خفت اٹھا چکا ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں میں آنے والے نہیں،یقین محکم کے ساتھ ہماری مسلح افواج اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے ایم ایم روڈ،لیہ تونسہ پل کے اپروچ روڈزکےروڈز کی تکمیل پر اعلان کرنے ہوئے کہ اگلے چند روز میں ان پر کام ہوتا ہوا نظر ٓئے گا،جنوبی پنجاب صوبہ اور لیہ ڈویژن بنانے کی حمایت کا بھی اعلان کیا،قبل ازیں صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ملتان پہنچے تو اُن کا ائیر پورٹ پر مرکزی اور صوبائی قیادت نے والہانہ استقبال کیا،لیہ کے راستے میں پٹھان چوک، کوٹ ادو، چوک اعظم اور مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔معرکہ حق کنونشن سے استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی گل اصغر بھگور سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ساری قوم کے ماتھے کا جھومر ہے اور سپہ سالار نہ صرف اس فوج کے قائد ہیں بلکہ انہوں نے معرکہ حق کے سرخیل ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس کنونشن کا انعقاد کر کے اپنا قومی فریضہ سرانجام دیا ہے اور آج جنوبی پنجاب کے عوام نے بھی اتنی بڑی تعداد میں لیہ شہر میں سخت موسم کے باوجود کنونشن میں شرکت کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کے معرکہ حق کنونشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی،ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ، تسکین خاکوانی، سابق ممبر پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل، صدر جنوبی پنجاب رفاقت علی گیلانی،جنرل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب تحسین نواز گردیزی، صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب،ڈاکٹر شاہدہ بھٹہ،نیاز گشکوری، سفینہ خان اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجر برادری اور مذہبی تنظیموں نے شرکت کی۔

Tags: inter national newsipp newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لیہ کی کاروائی ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

Next Post

مردہ گوشت کی سپلائی ناکام، 100 کلو مضر صحت گوشت تلف، 50 ہزار روپے جرمانہ

Next Post
مردہ گوشت کی سپلائی ناکام، 100 کلو مضر صحت گوشت تلف، 50 ہزار روپے جرمانہ

مردہ گوشت کی سپلائی ناکام، 100 کلو مضر صحت گوشت تلف، 50 ہزار روپے جرمانہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ: شہید مزدوروں کے ورثا کو 5، 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، سجاد حسین بلوچ

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ: شہید مزدوروں کے ورثا کو 5، 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، سجاد حسین بلوچ

اگست 3, 2026
ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

جولائی 23, 2026
چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے لیہ میں جامع انتظامات، امن کمیٹی کا اہم اجلاس

چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے لیہ میں جامع انتظامات، امن کمیٹی کا اہم اجلاس

جولائی 23, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ اٹونومس سسٹمز کا افتتاح کر دیا، پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ اٹونومس سسٹمز کا افتتاح کر دیا، پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

جولائی 23, 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، 5 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، 5 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول

جولائی 23, 2026
سرحد پار تجارت میں انقلاب، پاکستان سنگل ونڈو نے پہلی بار موبائل ایپ متعارف کرا دی

سرحد پار تجارت میں انقلاب، پاکستان سنگل ونڈو نے پہلی بار موبائل ایپ متعارف کرا دی

جولائی 23, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024