لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مردہ گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن، فوڈ سیفٹی ٹیم نے کروڑ لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے ناقابل استعمال گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ناکہ بندی کے دوران یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔انسپکشن کے دوران گاڑی سے بدبودار اور ناقابل استعمال گوشت برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی ویٹرنری ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد تلف کر دیا گیا۔ مضر صحت گوشت کی ترسیل پر سپلائر کو 50 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خوراک کی کوالٹی چیکنگ کے لیے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

