لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلع لیہ میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ تاجرتنظیموں کی باہمی مشاورت سے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمد ڈوگر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی،ڈی او انڈسٹری عاشق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمران ستار، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سید عمران شہزاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریزمحمدرفیق ،صدر مٹن و بیف محمدمصطفی ، چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویر احمد خان، صدر کریانہ ایسوسی ایشن غلام معین الدین، سید عمران علی شاہ، محمدعمران جان ودیگرموجود تھے۔ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو کے حساب سےچاول باسمتی سپر کچی 260 روپے ،چاول باسمتی سپر پکی 280 روپے، چاول ایری نمبر 6 ایک سو روپے فی کلو، دال چنا موٹی 220 روپے اور باریک 210 روپے فی کلو، دال مسور موٹی 240 روپے فی کلو، دال مونگ دھلی 340 روپے فی کلو، دال ماش دھلی 370 روپے فی کلو، بیسن 235 روپے فی کلو، چنا سفید موٹا 270 روپے فی کلو، چنا سفید باریک 230 روپے فی کلو، دہی 170 روپے، دودھ 150 روپے، روٹی سو گرام 14 روپے، نان سادہ 120 گرام 20 روپے،گوشت چھوٹا مٹن 15 سو روپے،گوشت بڑا8 سوروپے، جبکہ سبزی اور پھل کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوں گے، چینی سفید 179 روپے، گھی/کوکنگ آئل کمپنی کے پرنٹ ریٹ پر ہی فروخت ہوں گے۔اے ڈی سی جی شبیراحمد ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جو ضلعی انتظامیہ اور ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی کی باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔ تاجر برادری نئی ریٹ لسٹ پر عمل کرے تاکہ صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ہر دکاندار و ڈیلر نیا نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد نوش فروخت کرے گا۔

