لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) پولیس لائن لیہ سے ملزم ٹرانسفر کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان جانے والی سرکاری پولیس گاڑی دائرہ دین پناہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف، کانسٹیبل مزمل صدیق اور ڈرائیور طارق محمود سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق سفر کے دوران پولیس گاڑی کی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور کانسٹیبل مزمل صدیق معمولی زخمی ہوئے، جبکہ ڈرائیور طارق محمود کی ٹانگ فریکچر ہوگئی۔ حادثے میں سرکاری گاڑی کو بھی نمایاں نقصان پہنچا۔زخمی پولیس ملازمین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ترکی ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے سلسلے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

