استنبول (لیہ ٹی وی)صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی استنبول ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری پرتگال جاتے ہوئے ترکی میں مختصر قیام کر رہے ہیں، جہاں ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے ان کا استقبال کیا۔ آصف زرداری پرتگال میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، صدر زرداری کی پرتگال کے صدر مارسلو ربیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو لزبن میں 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔