رپورٹ۔۔میاں شمشاد حسین سرائی
بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیر اہتمام شاعر شباب شعیب جاذب مرحوم کی یاد میں پاک ٹی ہاؤس لیا میں ایک یادگار تقریب اور مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ریاض راہی اور مہمان اعزاز ڈاکٹر جاوید کنجال تھے اور پروفیسر گل عباس مہمان محتشم تھے نظامت کے فرائض معروف شاعر اور دانشور میاں شمشاد حسین سرائی نے ادا کیے۔تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ہے تلاوت کلام پاک کا شرف قمر جعفری نے حاصل کیا اور جبکہ نعت رسول مقبول تنویر حسین نجف نے پڑھی ۔تقریب کی دو نشستیں تھیں ۔پہلی نشست میں حضرت شعیب جاذب مرحوم کے فن و فکر اور ان کی شخصیت پر گفتگو ہوئی۔جب کہ دوسری نشست محفل مشاعرہ پر مشتمل تھی۔جن احباب نے حضرت شعیب جاذب مرحوم کی فن فکر اور ان کی شخصیت کے حوالے سے خوبصورت گفتگو فرمائی










ان میں میاں شمشاد حسین سرائی پروفیسر ریاض حسین راہی پروفیسر ڈاکٹر طلباء سامان ڈاکٹر جاوید کنجال اور پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین شامل تھے۔مقررین نے شعیب جاذب کو برصغیر میں منفرد اور اعلی مقام عطا کیا جن میں ان کے تین مجموعہ کلام جو کہ بہت ہی اعلیٰ پائے کے ہیں جن میں ایک مجموعہ فوق النقاط اور دوسرا تحت النقاط اور تیسرا غیر منقوط ہے۔مقررین نے حضرت شعیب جاذب کی ساتھ کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کو بھی یاد کیا اور ان کو اچھے الفاظوں میں خراج تحسین پیش کیا۔دوسری نشست کے شروع ہونے سے پہلے چائے کا وقفہ ہوا اور چائے اور بسکٹ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔دوسری نشست محفل مشاعرہ پر مشتمل تھی جس کی صدارت پروفیسر ریاض راہی صاحب نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی سید عارش گیلانی جبکہ مہمان اعزاز سید قمبر نقوی اور مہمان محتشم مہر نوید گل لوہانچ تھے۔مرحوم شعیب جاذب کو منظوم خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا جن میں تنویر حسین نجف نے خوبصورت نظم پڑھی میاں شمشاد حسین سرائی نے خوبصورت نظم ان کی یاد میں پڑھی جب کہ سید عارش گیلانی اور ظفر قاضی نے شعیب جاذب کا کلام ترنم میں پیش کیا ۔جن شعراء نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا ان میں قمرجعفری شہباز بھٹی مجاہد حسین مجو ظفر اللہ شاہ احتشام مہار عتیق خیالی صابر جاذب علامہ ظفر حسین مہر نوید گل سید عارش گیلانی،میاں شمشاد حسین سرائی پروفیسر اقبال حسین اقبال پروفیسر ریاض حسین راہی نےاپنا بھرپور کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔تقریب میں کافی تعداد میں ادب نواز شخصیات نے شرکت کی جن میں میاں امداد حسین لیکھی سرائی شیخ فیصل مختیار چھینہ قاضی عابد عرفان خان اور منیر حسین کھوکھر نے شرکت کی ۔تقریب کی کوریج اوپن نیوز چینل نے براہ راست کی ۔تقریب کے آخر پر بزم فروغ ادب و ثقافت کے چیئرمین جناب محمد سلیم اختر جونی صاحب نے شعیب جاذب کی یادیں شیئر کیں اور اُنکا خوبصورت کلام بھی پڑھا اور اپنا خراج عقیدت بھی پیش کیا۔آخر پر مرحوم شعیب جاذب کے ایصالِ ثواب کے لیے سید قنبر نقوی نے فاتحہ خوانی کرائی ۔اس طرح یہ یادگار تقریب رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی