لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ پیر جگی پولیس کا کوئیک رسپانس ،40منٹ میں مغوی بازیاب ،4ملزمان گرفتار،مقدمہ درج ،تھانہ پیر جگی پولیس کوبذریعہ 15اطلاع ملی کہ 4 نا معلوم ملزمان شہری قمر الزمان کو اسلحہ کے زور پر زبر دستی کار میں ڈال کر اغواء کرکے لے جا رہے ہیں ،ایس ایچ او عطاء میراں کی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا ،پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو پہاڑ پور کے مقام پر قابو کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزمان کو بند حوالات کیا،ملزمان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ شہری کو اغواء کرکے صوبہ کے پی کے لے جانا چاہتے تھے ،ایس ایچ او تھانہ پیرجگی عطاء میراں کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے، اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
