لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی):اینٹی کرپشن لیہ کی کارروائی، رشوت لینے کے الزام میں گرفتار پٹواری نور محمد جھورڑ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے گزشتہ روز پٹواری نور محمد جھورڑ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مدعی فریق نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کی داد رسی ہو چکی ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد پٹواری نور محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔