layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

سن رائز پبلک سکول لیہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و سلور جوبلی کا انعقاد

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اپریل 10, 2025
in لیہ
0
سن رائز پبلک سکول لیہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و سلور جوبلی کا انعقاد


لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) سن رائز پبلک سکول لیہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و سلور جوبلی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی اور پرنسپل محمد اقبال انجم گجر تھے۔تقریب کے دو سیشنز ہوئے پہلے سیشن میں گرلز سیکشن کی طالبات جنہوں نے نمایاں پوزیشن سے امتحان پاس کیے ان میں شیلڈز سرٹیفیکیٹس اور میڈل تقسیم کیے گئے اسی طرح بعد میں بوائز سیکشن کی تقریب منعقد ہوئی اس میں بھی اول دوم سوم آنے والے طالب علموں میں انعامات شیلڈز سرٹیفیکیٹس اور میڈلز تقسیم کیے گئے اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل محمد اقبال انجم گجر نے سپاس نامہ میں بتایا کہ ادارہ نے بانی کمال گجر مرحوم کی سربراہی میں 2000ء میں آغاز کیا تھا آج اس کی سلور جوبلی ہے جو ضلع بھر میں نمایاں اہمیت کا حامل تعلیمی ادارہ بن چکا ہے

بورڈ میں ہر سال نمایاں پوزیشن سے طلبہ و طالبات پاس ہوتے ہیں اور فارغ التحصیل طالب علم زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں تقریب میں سید رفاقت علی گیلانی جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب، ایڈیٹر روزنامہ نوائے تھل ریاض احمد جکھڑ نے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہمجھے آج کی اس خوبصورت تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، جس پر میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔یہ تقریب نہ صرف طلبہ کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ اساتذہ کی کاوشوں کا بھی ایک خوبصورت مظہر ہے۔ استاد ایک چراغ کی مانند ہوتا ہے، جو خود جل کر دوسروں کو روشنی عطا کرتا ہے۔ یہی اساتذہ طلبہ کو علم، اخلاق، اور کردار کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں، جو کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے۔طلبہ و طالبات! آپ ہمارا مستقبل ہیں۔ کامیابی محض انعامات سے نہیں بلکہ مسلسل محنت، دیانت، اور عزم سے حاصل ہوتی ہے۔ اپنی تعلیم کو صرف نمبروں تک محدود نہ کریں بلکہ علم کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔تاکہ ملک کی ترقی میں اپ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوانھوں نے تمام کامیاب طلبہ کو دل سے مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے طلبہ کے ذہنوں کو علم کی روشنی سے منور کیا۔ تقریب میں اساتذہ کرام طلبہ و طالبات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

Previous Post

لیہ: رشوت کے الزام میں گرفتار پٹواری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Next Post

لیہ میں آگ کے متعدد واقعات، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیاں، کروڑوں کی فصل اور املاک کو بچا لیا گیا

Next Post
لیہ میں آگ کے متعدد واقعات، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیاں، کروڑوں کی فصل اور املاک کو بچا لیا گیا

لیہ میں آگ کے متعدد واقعات، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیاں، کروڑوں کی فصل اور املاک کو بچا لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024