layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں آگ کے متعدد واقعات، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیاں، کروڑوں کی فصل اور املاک کو بچا لیا گیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اپریل 17, 2025
in لیہ
0
لیہ میں آگ کے متعدد واقعات، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیاں، کروڑوں کی فصل اور املاک کو بچا لیا گیا


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ضلع لیہ میں گذشتہ روز آگ لگنے کے مختلف واقعات رونما ہوئے جن پر ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائیوں سے بڑے پیمانے پر نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ پہلا واقعہ پہاڑ پور، کوٹ ادو روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک کے نزدیک پیش آیا جہاں گندم کی فصل کو اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تین گاڑیوں کی مدد سے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا۔ لیہ سے مزید فائر وہیکلز بھی طلب کی گئیں۔ فائر پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔دوسرا واقعہ ہیڈ محبوب، ٹیل انڈس روڈ پر گندم کے کھیت میں پیش آیا، جہاں دو گاڑیاں روانہ کر کے آپریشن جاری رکھا گیا۔ تیسرا اور سب سے خطرناک واقعہ چک نمبر 168، پیر جگی روڈ لدھانہ کے قریب ایک پیٹرول ایجنسی میں پیش آیا جہاں آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ تین گاڑیاں روانہ کی گئیں اور بروقت ریسپانس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔چوتھا واقعہ چک نمبر 99 ایم ایل، فتح پور کے علاقے میں رپورٹ ہوا، جہاں گندم کے کھیت میں آگ لگنے پر ایک گاڑی روانہ کی گئی اور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر وسیم حیات کے مطابق تمام آپریشنز بروقت کیے گئے اور متعلقہ مقامات پر فوری کارروائی سے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ فصلوں کی کٹائی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر اطلاع دیں۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan newsrescu 1122 news
Previous Post

سن رائز پبلک سکول لیہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و سلور جوبلی کا انعقاد

Next Post

لیہ میں کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی، رینک پننگ تقریب کا انعقاد

Next Post
لیہ میں کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی، رینک پننگ تقریب کا انعقاد

لیہ میں کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی، رینک پننگ تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024