لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن آلودگی سے پاک پنجاب مہم میں تیزی آگئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع لیہ میں آلودگی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو پر فضاءماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے سڑکوں کی اطراف اور خصوصاً گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی، آبیاری اور پانی کے چھڑکاو¿ کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ گرم مرطوب موسم کے پیش نظر گرین بیلٹس کی روزانہ کی بنیاد پر آبیاری کی جائے اور پودوں کو پانی دیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی اطراف میں مٹی کی صفائی یقینی بنائی جائے اور ایس او پیز کے بغیر شہر میں کسی صورت مٹی کی ٹرالیاں نہ آنے دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرے اور پر فضاءماحول کی فراہمی کے لئے متعلقہ ادارے تندہی سے خدمات انجام دیں تاکہ حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔