لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرشہریوں کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنرامیرابیدار کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے ٹی ایچ کیو ہستپال لیول فتح پور کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکروڑ نور محمدہمراہ تھے۔اے ڈی سی آرمحمدشاہدملک نے ہسپتال کاتفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مختلف وارڈزایمرجینسی،میڈیسن سٹور، او پی ڈی ،لیبارٹری ،مددگارکاونٹرکامعائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز،طبی عملہ کی موجودگی اور حاضری کو چیک کیا۔اے ڈی سی آر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی ،پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی و دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور لواحقین سے بھی ملاقات کی۔اے ڈی سی آر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاخواب صحت مندپنجاب ہے جسے عملی تعبیردینے کے لیے ڈاکٹرز و دیگرطبی عملہ اپنی خدمات کو جذبہ مسیحائی سے سرشار ہوکر انجام دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کے ایس اوپیز کے مطابق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے بعدازاں ایم سی آفس فتح کا معائنہ کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت کی اور ستھرا پنجاب مہم کاجائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے مختلف مقامات پر ستھرا پنجاب مہم اور سیوریج کا معائنہ کیا۔اے ڈی سی آر نے مختلف زیرتعمیر سڑکات کا بھی معائنہ کیا اور سڑکات کے ارد گرد حفاظتی سائن بورڈ اور دیگر حفاظتی اقدامات کی موجودگی کو چیک کیا۔