لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر زیر زمین پانی کو بچانے کے لئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے سروس اسٹیشنوں پر ری سائیکلنگ پلانٹ نصب نہ کرنے کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی اور انسپکٹرماحولیات محمدذوالقرنین نے ضلع بھر کا معائنہ کیا جس انہوں کارروائی کرتے ہوئے 2 سروس اسٹیشنز کو سیل کیا، 15 سروس اسٹیشنز مالکان کو نوٹس جاری کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی نے کہاکہ سروس اسٹیشنز مالکان واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس کی تنصیبات کو یقینی بنائیں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس کی تنصیبات کا مقصد پانی کو ٹریٹ کرکے دوبارہ استعمال کے قابل بنانا ہے تاکہ موجود حالات کے پیش نظر پانی کے بحران اور ممکنہ طور پرخشک سالی سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ تمام سروس اسٹیشن مالکان حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کر کے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

