لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرترقیاتی کاموںکے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ محمد اسحاق کھرانی نے سب انجینئر ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ سی ایم ایس ڈی جی ایس کی ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب شہریوں کو مختلف سہولیا ت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی سکیموں پرکام جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں میں اعلی درجے کا تعمیراتی میٹریل استعمال کیاجائے اورکام کے دوان حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ مقررہ وقت میں کاموں کو مکمل کیاجائے۔

