زہرہ میموریل سروسز ٹرسٹ لیہ کے زیر اہتمام حسب معمول ششماہی دو روزہ فری پین (Pain) کیمپ انشااللہ مورخہ 19-20 اپریل بروز ہفتہ اتوار منعقد ہوگا۔ یہ ایک نادر موقع ہوتا ہے جب ملک بھر سے اس فیلڈ کے ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔ یہ محض نامور ہی نہیں بلکہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ڈاکٹرز ہیں۔ اس لئے اپنے گروپس میں یہ پیشگی اطلاع شیئر کرکے اس کارخیر کا حصہ بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو فائیدہ پہنچایا جاسکے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

