لاہور(لیہ ٹی وی)سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی معیشت تنزلی سے باہر نکل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیت ٹھیک ہو تو اللّٰہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے۔ انہوں نے معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی کو مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے طور پر پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔