لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت وزیراعلی پنجاب صحت انڈیکیٹرز پرفارمنس کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں صحت کی پرفارمنس کا جائزہ لیاگیا۔اے ڈی سی آر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے خواب کی تعبیرکے لیے اپنی کارکردگی کومزید بہتر کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹورو کلینکس کا معائنہ کیاجائے اور اعلی کوالٹی کی ادویات کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ویٹرنری ،پولٹری سے متعلقہ ادویات کی بھی مانیٹرنگ کی جائے ۔اے ڈی سی آر نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے غفلت و کوتاہی کی قطعاً گنجائش نہیں ہے اپنے فرائض منصبی بہترین طریقہ سے انجام دیے جائیں۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈاکٹرمحمدیونس کلیہ، ڈرگ کنٹرولرعدنان کمال ،ڈرگ انسپکٹر اویس قمر،سیکرٹری بورڈ عامرشکیل موجودتھے