لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمدڈوگر نے ستھرا پنجاب مہم کامعائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صفائی کے نظام کوبہتر کرنے کے لیے جدید اوربھاری مشینری کے استعمال سے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نظام میں بہترین اقداما ت اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری،دوکاندار ،ریڑھی بان صفائی کے نظام کو برقراررکھنے کے لیے ستھرا پنجاب مہم میں تعاون کریں کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ صفائی کرنے اور کوڑا اُٹھانے میں آسانی رہے۔