اسلام آباد: (لیہ ٹی وی) صدر مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ صدر زرداری نے ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔