اسلام آباد (لیہ ٹی وی): وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آج رات 12 بجے تک مذاکرات کے لیے آنا ہوگا، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔