اسلام آباد (لیہ ٹی وی) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون 1957 سے جاری ہے اور پاکستان تکنیکی تعاون پروگرام کے تحت آئی اے ای اے سے فائدہ اٹھانے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔