layyah
جمعرات, جنوری 29, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر لیہ کی جانب سے تیاریوں اور نظم و ضبط کی تعریف

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 29, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر لیہ کی جانب سے تیاریوں اور نظم و ضبط کی تعریف

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلع بھر میں کسی بھی ممکنہ حادثے اور ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے حفاظتی اور انتظامی اقدامات کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں ڈپٹی کمشنر لیہ اصف علی ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام محی الدین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد بھی موجود تھے۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ممکنہ فائر ایمرجنسی یا ہسپتال میں پیش آنے والی ہنگامی صورتحال کی صورت میں اداروں کی تیاری کا عملی جائزہ لینا اور فوری ردعمل کے نظام کو جانچنا تھا۔موک ایکسرسائز کے دوران ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے فرضی فائر ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ آلات کے موثر استعمال ریسکیو آپریشن زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ اصف علی ڈوگر نے موک ایکسرسائز کے تمام مراحل کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور موقع پر کئے گئے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو چیک کیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نظم و ضبط اور فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال جیسے حساس مقامات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت اور منظم اقدامات ناگزیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس نوعیت کی موک ایکسرسائزز سے نہ صرف اداروں کی عملی تیاری کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ محکمہ صحت اور ریسکیو اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور ہم آہنگی بھی مزید مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام اہم اداروں میں اس طرح کی عملی مشقوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد نے بریفنگ دی

Tags: CHAIRMAN PTICMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newshealth newspakistan newsrescu 1122 news
Previous Post

نیا سال، نیا عزم: لیہ میں انسداد پولیو مہم کے بھرپور آغاز کا فیصلہ، 2 فروری سے شروع مہم میں 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024