layyah
جمعرات, جنوری 29, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

نیا سال، نیا عزم: لیہ میں انسداد پولیو مہم کے بھرپور آغاز کا فیصلہ، 2 فروری سے شروع مہم میں 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 29, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا تفصیلی معائنہ، صفائی، ادویات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو مفت سہولیات کا جائزہ، نظامِ علاج مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )نیا سال۔نیا عزم۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ لیہ نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کر دیا ہے۔ بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع بھر میں مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو،ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر تفصیل کے مطابق انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک،شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرز رانا زوہیب کریم،محبوب اقبال ہنجرا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض،ایم ایس ڈاکٹر غلام محی الدین،ڈاکٹر محمد یونس کلیہ،ڈبلیو ایچ او حکام و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور منظم حکمتِ عملی، مؤثر نگرانی اور باہمی تعاون سے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا مقررہ ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام محکمے باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنائیں، سول سوسائٹی کے تعاون کو یقینی بنایا جائے اور علماء کرام جمعہ کے خطبات میں پولیو کے نقصانات اور حفاظتی تدابیر سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کریں۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں 1797 سے زائد ٹیمیں فرائض انجام دیں گی جبکہ 58 ٹرانزٹ پوائنٹس کے علاوہ نشیبی علاقوں اور تھل کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

Tags: CHAIRMAN PTICMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tvnational urdu newspakistan news
Previous Post

ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں اسیران کی صحت سہولیات بہتر بنانے کے لیے اہم اجلاس، وہیل چیئر، کارڈیک مانیٹر، ادویات کی فراہمی اور اضافی میڈیکل افسر کی تعیناتی کی ہدایت

Next Post

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر لیہ کی جانب سے تیاریوں اور نظم و ضبط کی تعریف

Next Post
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر لیہ کی جانب سے تیاریوں اور نظم و ضبط کی تعریف

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر لیہ کی جانب سے تیاریوں اور نظم و ضبط کی تعریف

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024