layyah
ہفتہ, جون 13, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ انتقال کرگئے، ہزاروں افراد کی شرکت سے نماز جنازہ ادا، نماز جنازہ بیٹے ایم این اے ملک اویس حیدر جکھڑ نے پڑھائی، جنوبی پنجاب کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 11, 2026
in لیہ
0
لیہ:سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ کی نماز جنازہ ان کا بیٹا ایم این اے ملک اویس جکھر پڑھا رہے ہیں

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) لیہ کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر پھیلتے ہی ضلع بھر میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں جنوبی پنجاب سمیت لیہ کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات، وکلا، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھڑ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود، صوبائی اسمبلی کے اراکین شہاب الدین، کرنل (ر) شعیب امیر اعوان، اسامہ گجر، چوہدری اظہر مقبول، حسنین گورمانی، سابق رکن قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی اور سابق صوبائی وزرا مہر اعجاز اچلانہ اور ملک احمد علی اولکھ سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب ملک ریاض سامٹیہ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) مہر اسلم سمرا، مہر طفیل لوہانچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈراسحق خان دستی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخ سیف اللہ سعید، صدر انجمن تاجران حاجی اظہر خان ہانس، ملک مظفر اقبال دھول،واحد بخش باروی، سیٹھ محمد اسلم خان ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ وکلا، صحافیوں، تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مرحوم سے عقیدت اور احترام کا اظہار کیا۔مرحوم ملک نیاز احمد جکھڑضلع لیہ کی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتے تھے اور چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 2018 کے عام انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 2024 کے عام انتخابات میں ان کے صاحبزادے **ملک اویس حیدر جکھڑ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ملک نیاز احمد جکھڑ کی وفات پر ضلع بھر میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار اور بااثر سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔اس موقع پر قومی سطح کی شخصیات نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ **سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے ملک نیاز احمد جکھڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بروز جمعہ پڑاہ گراؤنڈ لیہ میں منعقد کی جائے گی جہاں مرحوم کے عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

Tags: CHAIRMAN PTIcm punjab newsCMPUNJABislamabad newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan newspmln newsppp newsPTIPtI news
Previous Post

بھٹی نگر کروڑ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملتان ریفر

Next Post

نماز تراویح کے دوران تھانہ صدر کا کانسٹیبل نامعلوم حملہ آورکی گولیاں لگنے سے شہید، ضلع میں سوگ و خوف کی لہردوڑ گئی

Next Post
لیہ شہید پولیس اہلکار کی فائل فوٹو

نماز تراویح کے دوران تھانہ صدر کا کانسٹیبل نامعلوم حملہ آورکی گولیاں لگنے سے شہید، ضلع میں سوگ و خوف کی لہردوڑ گئی

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ پولیس کی بڑی کامیابی، ساڑھے تین ماہ میں 3 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی ریکوری، 14 جرائم پیشہ گینگز کے 47 ارکان گرفتار جرائم میں نمایاں کمی، 886 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار، اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بھی اضافہ

جون 10, 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے جمع  رقم کھانے پینے اور روزمرہ ضروریات کے اخراجات کے لیے جمع کرائی گئی، وکیل رائے سلمان کھرل نے جیل انتظامیہ کے حوالے کی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے جمع رقم کھانے پینے اور روزمرہ ضروریات کے اخراجات کے لیے جمع کرائی گئی، وکیل رائے سلمان کھرل نے جیل انتظامیہ کے حوالے کی

جون 10, 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب، نوٹیفکیشن جاری  سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب، نوٹیفکیشن جاری سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
شہری کے نام پر 421 گاڑیاں رجسٹرڈ، 1526 ای چالان اور 20 لاکھ سے زائد جرمانوں کا انکشاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران حیران کن ریکارڈ سامنے آگیا

شہری کے نام پر 421 گاڑیاں رجسٹرڈ، 1526 ای چالان اور 20 لاکھ سے زائد جرمانوں کا انکشاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران حیران کن ریکارڈ سامنے آگیا

جون 10, 2026
اڈا حسین آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، 9 سالہ بچی جاں بحق دکان سے گھر واپس آنے والی کمسن صبا حادثے کا شکار، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ منتقل کر دی

اڈا حسین آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، 9 سالہ بچی جاں بحق دکان سے گھر واپس آنے والی کمسن صبا حادثے کا شکار، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ منتقل کر دی

جون 6, 2026
نگہبان دسترخوان مستحقین کے لیے باعزت افطاری کا ذریعہ ہے: آصف علی ڈوگر، ڈپٹی کمشنر لیہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نگہبان دسترخوان کا دورہ، میڈیا نمائندگان کے ہمراہ افطار، خواتین کے لیے باپردہ انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں لیہ پولیس کی تاریخی کامیابی، 5 ماہ میں جرائم میں 31 فیصد کمی

جون 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024