layyah
ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

رمضان المبارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات مکمل، 70 ہزار خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ ملیں گے.12 ہزار کارڈ گھر گھر پہنچا دیے گئے، 7 رمضان دسترخوان، گراں فروشی کے خلاف 35 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 17, 2026
in لیہ
0
رمضان المبارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات مکمل، 70 ہزار خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ ملیں گے.12 ہزار کارڈ گھر گھر پہنچا دیے گئے، 7 رمضان دسترخوان، گراں فروشی کے خلاف 35 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے طے شدہ لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی تفویض کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع لیہ میں 70 ہزار مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے فی خاندان دس ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 30 ہزار رمضان نگہبان کارڈ موصول ہو چکے ہیں جن میں سے 12 ہزار کارڈ گھر گھر پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ باقی کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے دی جانے والی رقم پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور اگر کوئی مرچنٹ کٹوتی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع بھر میں 7 رمضان دسترخوان قائم کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ 2 ہزار سے زائد روزہ دار افطاری کر سکیں گے۔ رمضان دسترخوان ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ، شوگر ملز کالونی گیٹ، کروڑ، فتح پور، چوک اعظم، چوبارہ اور رفیق آباد میں لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لیے ضلع بھر میں 35 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مختلف مارکیٹیں تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیرا فورس رمضان المبارک کے دوران صرف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی ذمہ داریاں انجام دے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک میں لیہ شہر میں ایک رمضان سہولت بازار جبکہ ضلع بھر میں پانچ سہولت آن دا گو بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات اور ان کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران فیلڈ میں متحرک رہے گی اور اس ماہ مقدس میں روزہ داروں سمیت تمام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کی ری شیپنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کو آئندہ چھ ماہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

Tags: CMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newsdistt.police newslayyah newslayyah tvmultan newsNational News
Previous Post

یونیورسٹی آف لیہ میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں 226 لیپ ٹاپ تقسیم

Next Post

ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کا لیہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ، سہولت آن دا گو بازار، کیتھ لیب، ڈیجیٹل لائبریری اور ٹراما سینٹر کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت، ثاقب علی عطیل

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں سُتھرا پنجاب ایجنسی کا پہلا اجلاس، چوبارہ چیپٹر کا کنٹریکٹ منسوخ، صفائی نظام سیلف آپریشن کے تحت چلانے کی منظوری کمپلینٹ و پرچیز کمیٹیوں کے قیام، کنٹرول روم کے آئی ٹی سامان اور تحصیل دفاتر کے فرنیچر کی خریداری کی بھی منظوری

اکتوبر 2, 2026
لیہ فٹبال لیگ کا آغاز 9 اکتوبر کو، انتظامات مکمل، افتتاحی میچ کے ساتھ میوزیکل نائٹ اور آتش بازی بھی ہوگی لیگ کے لیے فٹبال گراؤنڈ، مصنوعی روشنیوں، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ، پینے کے پانی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل

لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت، 126 کنال 14 مرلہ اراضی مختص

اکتوبر 2, 2026
لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

اے ڈی سی خضر ظہور کا الیکٹرک بس ٹرمینل کا دورہ، روٹس اور سفری سہولیات کا جائزہ

اکتوبر 2, 2026
لیہ میں اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر، تازہ ریٹ لسٹ جاری، خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ روٹی 14، نان 20، دودھ 160، مٹن 1800 اور بیف 1000 روپے فی کلو مقرر، دکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا جمخانہ کلب، بہادر ڈیجیٹل لائبریری کے منصوبوں کا معائنہ

اکتوبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024