لیہ: تھانہ صدر لیہ پولیس نے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہاشم گینگ اور عمران گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر منصور علی کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکل، نقدی اور دو عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سرقہ عام اور مویشی چوری کے 14 مقدمات میں ملوث ہیں۔ ایس ایچ او منصور علی نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں









