لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر لیہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ فہد نور نے لالہ زار کے قریب گرین بیلٹ کا دورہ کیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل محمد فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے ضلع کونسل کی ٹیم کی جانب سے جاری صفائی، تزئین و آرائش اور گرین بیلٹ کی بحالی اور آبیاری کے کام کا موقع پر معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملہ سے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹ کی صفائی، خوبصورتی اور دیکھ بھال کے کام کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔







