layyah
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کا لیہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ، سہولت آن دا گو بازار، کیتھ لیب، ڈیجیٹل لائبریری اور ٹراما سینٹر کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت، ثاقب علی عطیل

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 17, 2026
in کھیل
0
ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کا لیہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ، سہولت آن دا گو بازار، کیتھ لیب، ڈیجیٹل لائبریری اور ٹراما سینٹر کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت، ثاقب علی عطیل

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ممبر چیف منسٹر پنجاب انسپکشن ٹیم ثاقب علی عطیل نے ایک روزہ دورہ لیہ کے دوران ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو ترقیاتی سکیموں پر جاری کام، رفتار اور معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے لیہ مائنر پر زیر تعمیر سہولت آن دا گو بازار، جنرل ہسپتال میں کیتھ لیب کی تنصیب، بہادر ڈیجیٹل لائبریری اور ٹراما سینٹر چوک اعظم کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ثاقب علی عطیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں اور ان منصوبوں کے لیے درکار فنڈز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سہولت آن دا گو بازار عوام کے لیے ایک بہترین اقدام ہے جہاں منظم اور پُرسکون ماحول میں معیاری اشیائے خوردونوش کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سہولت آن دا گو بازار کو مجوزہ ڈیزائن کے مطابق اور دیے گئے ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام اس سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ممبر انسپکشن ٹیم نے بہادر ڈیجیٹل لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی امانت ہے، جسے مکمل طور پر فنکشنل بنا کر نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور مطالعہ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری کی بحالی اور بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر لیہ کی کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں ممبر انسپکشن ٹیم نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ کیتھ لیب کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ اسی طرح ٹراما سینٹر چوک اعظم کے دورے کے دوران ری ویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹراما سینٹر کے باقی ماندہ کام کو فی الفور مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔درایں اثناء ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب ثاقب علی عطیل نے ماچھو فاریسٹ رینج میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن گرین پنجاب کا مقصد بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ماحول کو خوشگوار اور آب و ہوا کو صاف رکھنے کے لیے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، چیف کنزرویٹر فاریسٹ محمد نواز سندیلہ اور طلبہ نے بھی پودے لگائے جبکہ ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ فضل الرحمان شاہ اور رینج آفیسر امجد رونگھہ بھی موجود تھے۔

Tags: CHAIRMAN PTICMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newspunjab govt news
Previous Post

رمضان المبارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات مکمل، 70 ہزار خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ ملیں گے.12 ہزار کارڈ گھر گھر پہنچا دیے گئے، 7 رمضان دسترخوان، گراں فروشی کے خلاف 35 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

Next Post

تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،شراب فروش رشید احمد گرفتار ،17 لیٹر شراب برآمد ،مقدمہ درج

Please login to join discussion

تازہ ترین

رونالڈو کی پرتگال نے کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اب ٹکر اسپین سے ہوگی اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے ہرا دیا، فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں دو مضبوط یورپی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

جولائی 3, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا علی الصبح اچانک دورہ، صفائی، بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اسلم موڑ، چوبارہ روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور سپورٹس ارینا کا معائنہ، معیار اور رفتار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

جون 30, 2026
مراکش نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا اضافی وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، مراکش نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، 4 جولائی کو کینیڈا سے ٹاکرا ہوگا

چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

جون 29, 2026
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریفکی جامع قومی زرعی پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریفکی جامع قومی زرعی پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت

جون 29, 2026
نواں کوٹ میں ایل پی جی سلنڈر شاپس کی انسپکشن، سرکاری نرخوں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ زائد نرخ وصولی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی، انفورسمنٹ آفیسر شوکت حیات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024