کروڑ لعل عیسن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب‘‘ کے تحت ضلع لیہ میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تحصیل کروڑ لعل عیسن میں آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ٹیموں نے شرکت کی اور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز و انفورسمنٹ محمد اویس سرور چشتی نے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹرینز صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، لالہ طاہر رندھاوا، عثمان اولکھ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی،سی او ضلع کونسل محمد فیصل،دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔تماشائیوں کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اویس سرور چشتی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، خود اعتمادی بڑھانے اور مثبت سوچ پروان چڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں میں محنت، نظم و ضبط، باہمی تعاون اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی ایسے مقابلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اویس سرور چشتی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
#LayyahTVHD
#TopStory
#KheltaPunjab
#LayyahNews
#ShootingVolleyball






