layyah
اتوار, نومبر 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 21, 2026
in لیہ
0
لیہ: تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے

لیہ : ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ، معیار میں بہتری اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی پذیرائی سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دیگر طلبہ میں بھی محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہادر ڈیجیٹل لائبریری کے آڈیٹوریم ہال میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور محکمہ اینٹی کرپشن کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم عبدالحفیظ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ طلبہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ معاشرے میں دیانت داری، شفافیت اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دیا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں تعلیمی کارکردگی اور مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-21-at-3.25.15-PM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-21-at-3.25.14-PM-1.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-21-at-3.25.14-PM.mp4
Tags: #StudentAchievementEducation #layyahlayyahtvTopStory #
Previous Post

گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے اور نرخ مقرر نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کا لیہ شوگر ملز کے باہر احتجاج، مل انتظامیہ کی مبینہ فوٹو سیشن کارروائی پر سوالات، حکومت سے فوری کرشنگ شروع کرانے اور گنے کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے

لیہ: تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے

نومبر 21, 2026
گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے اور نرخ مقرر نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کا لیہ شوگر ملز کے باہر احتجاج، مل انتظامیہ کی مبینہ فوٹو سیشن کارروائی پر سوالات، حکومت سے فوری کرشنگ شروع کرانے اور گنے کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے اور نرخ مقرر نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کا لیہ شوگر ملز کے باہر احتجاج، مل انتظامیہ کی مبینہ فوٹو سیشن کارروائی پر سوالات، حکومت سے فوری کرشنگ شروع کرانے اور گنے کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

نومبر 21, 2026
تھانہ صدر لیہ پولیس کی کارروائی، مویشی چوری میں ملوث ہاشم اور عمران گینگ کے ملزمان گرفتار، 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال، 2 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ صدر لیہ پولیس کی کارروائی، مویشی چوری میں ملوث ہاشم اور عمران گینگ کے ملزمان گرفتار، 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال، 2 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

لیہ شہر کی خوبصورتی اور سڑکوں کی بحالی پر ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور کا بہادر ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ، صفائی و بحالی کے کام کا جائزہ

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

لیہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کے اقدامات جاری، اسسٹنٹ کمشنر فہد نور کا لالہ زار گرین بیلٹ کا دورہ، صفائی و بحالی کے کام کا جائزہ

نومبر 19, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024