layyah
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

یونیورسٹی آف لیہ میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں 226 لیپ ٹاپ تقسیم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 16, 2026
in لیہ
0
یونیورسٹی آف لیہ میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں 226 لیپ ٹاپ تقسیم

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)یونیورسٹی آف لیہ میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں 226 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے پیر سید ثقلین شاہ بخاری تھے۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سمیہ عطاء شہانی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر، سابق ایم پی اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، ملک عثمان اولکھ، حسنین گورمانی، ڈی ایس پی شوکت علی،ایچ سی سی کے نمائندگان، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پیر سید ثقلین شاہ بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب تھے تو انہوں نے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب بطور وزیراعظم اس پروگرام کو دوبارہ شروع کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور جدید علوم تک رسائی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات ناگزیر ہو چکی ہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی سے طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری لا سکیں گے، ریسرچ کریں گے، آن لائن لرننگ سے مستفید ہوں گے اور عالمی تعلیمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قائدین نے ضلع لیہ میں تعلیمی ترقی کے لیے جو جدوجہد شروع کی تھی آج اس کے عملی ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے لیے مزید فنڈز ریلیز کروائے جائیں گے اور یونیورسٹی آف لیہ سمیت ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ممبر صوبائی اسمبلی سمیہ عطاء شہانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور لیپ ٹاپ سکیم اسی وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے طلبہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں، میرٹ پر آپ کو یہ مواقع ملے ہیں اور آئندہ بھی میرٹ ہی کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتیں وقت کا تقاضا ہیں اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ لیپ ٹاپ کے ذریعے اے آئی اور جدید علوم سیکھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر شفاف انداز میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لیہ تعلیمی ترقی، معیاری تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے یونیورسٹی میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور طلبہ کو ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ طلبہ کو ریسرچ، اسائنمنٹس، ڈیجیٹل لائبریریز اور آن لائن کورسز تک رسائی میں مدد فراہم کریں گے جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور محنت و دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر سکیں۔

Tags: CMPUNJABdc layyah newseducation newsinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvNational News
Previous Post

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ کی ری شیپنگ تیزی سے جاری، سہولت آن دا گو بازار رمضان سے قبل آپریشنل کرنے کی ہدایت، اے ڈی سی جنرل شبیر احمد ڈوگر کا تعمیراتی کام کا معائنہ

Next Post

رمضان المبارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات مکمل، 70 ہزار خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ ملیں گے.12 ہزار کارڈ گھر گھر پہنچا دیے گئے، 7 رمضان دسترخوان، گراں فروشی کے خلاف 35 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

Please login to join discussion

تازہ ترین

رونالڈو کی پرتگال نے کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، اب ٹکر اسپین سے ہوگی اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے ہرا دیا، فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں دو مضبوط یورپی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

جولائی 3, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا علی الصبح اچانک دورہ، صفائی، بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اسلم موڑ، چوبارہ روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور سپورٹس ارینا کا معائنہ، معیار اور رفتار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

جون 30, 2026
مراکش نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا اضافی وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، مراکش نے سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، 4 جولائی کو کینیڈا سے ٹاکرا ہوگا

چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

چوبارہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 42 سالہ شخص جاں بحق

جون 29, 2026
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریفکی جامع قومی زرعی پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریفکی جامع قومی زرعی پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت

جون 29, 2026
نواں کوٹ میں ایل پی جی سلنڈر شاپس کی انسپکشن، سرکاری نرخوں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ زائد نرخ وصولی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی، انفورسمنٹ آفیسر شوکت حیات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024