layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر فرضی مشقیں، تمام اداروں کی شاندار کارکردگی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 3, 2025
in لیہ
0
لیہ: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر فرضی مشقیں، تمام اداروں کی شاندار کارکردگی


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لیہ اور ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دریائے سندھ کے مقام پتن جکھڑ پکا پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد سیلاب جیسی قدرتی آفت کی صورت میں ادارہ جاتی تیاری اور افسران و اہلکاروں کی عملی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے، ڈوبتے لوگوں کو نکالنے، اور فوری طبی امداد فراہم کرنے جیسے اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو کے جوانوں نے دریا میں تیراکی کی مہارت کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔ مختلف محکموں، جن میں ہیلتھ، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس اور انہار شامل تھے نے اپنے سٹالز لگائے جن پر ادویات، مشینری اور دیگر ضروری آلات موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے سٹالز کا معائنہ کیا اور مشق میں شریک اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ پلان کے تحت موک ایکسرسائز ناگزیر جزو کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے اداروں کی کارکردگی اور جوانوں کی استعداد کار میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہمہ وقت تیار ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے فرضی مشق کی غرض و غایت اور پیشگی حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس لیہ ہر ہنگامی صورتحال میں عوام کے ساتھ موجود رہے گی اور ریسکیو 1122 ہمیشہ پہلا ہاتھ بڑھانے والا ادارہ ہو گا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مرسلین، ایمرجنسی افسران اکرم اویسی، نیاز سامٹیہ، ڈپٹی ڈی او بلال حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہریار، مہر ظفر نوید ماروی ٹوپس اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan newsrescu 1122 news
Previous Post

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیہ میں تعلیمی انقلاب کا اعلان، ڈی جی خان ڈویژن کے طلبہ میں لیپ ٹاپ و اسکالرشپ کی تقسیم،لیہ میں میڈیکل کالج، یونیورسٹیوں کے لیے 3 ارب روپے، ارلی چائلڈ ایجوکیشن سینٹرز اور 110 ارب کے تعلیمی منصوبوں کا اعلان

Next Post

عید پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر لیہ

Next Post
عید پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر لیہ

عید پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024