layyah
جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

بانیٔ پی ٹی آئی کی بڑی قانونی کامیابی، ویڈیو لنک پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 19, 2024
in پاکستان
0
بانیٔ پی ٹی آئی کی بڑی قانونی کامیابی، ویڈیو لنک پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم

layyahtv

عدالت نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا، جسمانی ریمانڈ میں بنیادی حقوق متاثر نہیں ہو سکتے

لاہور (لیہ ٹی وی)لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کو دہشت گردی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بغیر ایسے نوٹیفکیشن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے جسمانی ریمانڈ پر پیشی ممکن نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئین ملزمان کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور جسمانی ریمانڈ میں ویڈیو لنک پر پیشی ان حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردی قوانین میں کئی ترامیم کی جا چکی ہیں، لیکن جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے قانون تبدیل نہیں ہوا۔ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم کی عدالت میں موجودگی ضروری ہے، البتہ ٹرائل کے دوران ویڈیو لنک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے لاہور میں 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 جولائی 2024ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی فیصلے کو قانونی ماہرین ایک اہم نظیر قرار دے رہے ہیں جو ملزمان کے حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

Tags: bani pti newsImran Khan newsinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newsPtI news
Previous Post

نظام کو بدلنا ہوگا، تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری ہے: شاہد خاقان عباسی

Next Post

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی امریکا کے خلاف شدید مذمت، غزہ کی صورتحال پر بھی سخت موقف

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024