layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

یومِ یکجہتی کشمیر، ڈی پی ایس گرلز ونگ میں سیمینار، کشمیر کی آزادی نوشتۂ دیوار ہے، ڈپٹی کمشنر، ڈی سی آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید کی خصوصی شرکت، طالبات کے ٹیبلوز، تقاریر اور پینٹنگز، کشمیر چوک تک اظہارِ یکجہتی ریلی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 5, 2026
in لیہ
0
یومِ یکجہتی کشمیر، ڈی پی ایس گرلز ونگ میں سیمینار، کشمیر کی آزادی نوشتۂ دیوار ہے، ڈپٹی کمشنر، ڈی سی آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید کی خصوصی شرکت، طالبات کے ٹیبلوز، تقاریر اور پینٹنگز، کشمیر چوک تک اظہارِ یکجہتی ریلی

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ماں کشمیر تو جنت ہے ناں، جنت میں طوفان ہے کیوں؟ یوم یکجہتی کشمیر پر ڈی پی ایس گرلز ونگ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اے سی زوہیب کریم اور ضلعی سربراہان، ڈی پی ایس پرنسپلز طاہرہ ذوالفقار، اکرم جاوید، اساتذہ، طلبہ اور میڈیا نمائندگان بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔

طلبہ کی طرف سے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لئے تقاریر، ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے گئے۔ ٹیبلوز اور خاکوں میں بھارتی فوج کے جبر اور کشمیریوں کے حوصلہ، جذبہ حریت کے مناظر کی جذباتی عکاسی شاندار انداز میں کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے گرلز ونگ کی طالبات کی یکجہتی کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کا بھی معائنہ کیا۔ سیمینار کے دوران یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔ ہماری اخلاقی، انسانی، سفارتی اور اصولی وابستگی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ فروری صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ایک پیغام ہے۔ کشمیری بہن بھائی دہائیوں سے اپنے حقوق، آزادی اور شناخت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کو جبر سے روندا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور استحکام اسی وقت ممکن ہے جب بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر تنازعات کو بات چیت، سفارتکاری اور انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرنے کے لئے تشدد کے بجائے امن کی میز کی طرف آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف، امن اور انسانی وقار کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سیمینار سے پرنسپل ڈی پی ایس بوائز ونگ اکرم جاوید نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر پینٹنگز بنانے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں ڈی پی ایس سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء ریلی نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پلے کارڈ، پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل سطح پر بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

Tags: CHAIRMAN PTICMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newsinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

اگیتی کاشت کپاس کی ترویج اور کماد کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کے لیے میگا فارمر ڈے کا انعقاد

Next Post

گلابی سنڈی کی روک تھام کیلئے کپاس کی چھڑیوں کی تلفی مہم بھرپور انداز میں جاری، محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی ہدایات پر تحصیل لیہ و چوبارہ میں عملی مظاہرے، کسانوں کو بروقت اقدامات کی تلقین

Next Post
یومِ یکجہتی کشمیر، ڈی پی ایس گرلز ونگ میں سیمینار، کشمیر کی آزادی نوشتۂ دیوار ہے، ڈپٹی کمشنر، ڈی سی آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید کی خصوصی شرکت، طالبات کے ٹیبلوز، تقاریر اور پینٹنگز، کشمیر چوک تک اظہارِ یکجہتی ریلی

گلابی سنڈی کی روک تھام کیلئے کپاس کی چھڑیوں کی تلفی مہم بھرپور انداز میں جاری، محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی ہدایات پر تحصیل لیہ و چوبارہ میں عملی مظاہرے، کسانوں کو بروقت اقدامات کی تلقین

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024