لیہ: اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر نے قبرستان پیر مبارک شاہ میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قبرستان کی گری ہوئی چار دیواری کی تعمیر جلد مکمل کرنے اور جنازہ گاہ کی رنگ و روغن کے احکامات جاری کیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے تحت تعینات صفائی عملے کو قبرستان اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے اور صفائی کا کام فوری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔







