لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دیہی خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے چیف منسٹر لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے آج مزید 129 مستحق خواتین میں گائیں اور بھینسیں تقسیم کی گئیں۔ ضلع بھر میں اب تک 775 گائیں اور بھینسیں مستحق خواتین میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ تفصیل کے مطابق مستحق خواتین میں جانور تقسیم کرنے کی تقریب نجی مارکی میں منعقدہوئی۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سمعیہ عطاء شہانی، ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) و سابق ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ، سابق ممبر قومی اسمبلی پیر ثقلین شاہ بخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور، ، سابق صوبائی وزیر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد طاہر رندھاوا، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈاکٹر ابراہیم، ڈاکٹر کاشف محبوب، ڈاکٹر ندیم ارشد، ڈاکٹر عارف اقبال شاہ سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے افسران، متعلقہ عملہ اور مستحق خواتین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سمعیہ عطاء شہانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی مستحق بیوہ، مطلقہ اور کم آمدن خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ایک انقلابی فلاحی منصوبہ شروع کیا ہے اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو گھر کی دہلیز پر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ مویشی پال کر دودھ کی پیداوار سے اپنے خاندان کی کفالت بہتر انداز میں کر سکیں۔ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) ڈی جی خان ڈویژن مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے عملی منصوبوں کے ذریعے صوبے کے محروم طبقات کو ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہیں لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے ایک بہترین اقدام ہے، جس سے ان کی گھریلو آمدن میں اضافے کے ساتھ دیہی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس فلاحی پروگرام کے تحت مستحق خواتین تک سہولت کی فراہمی کے لیے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہےجانوروں کی تقسیم کا عمل قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقی مستحق خواتین اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔سابق ممبر قومی اسمبلی پیر ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کی غریب اور مستحق خواتین کے لیے معاشی استحکام کی نئی راہیں کھول رہا ہے۔ خواتین کو مویشی فراہم کرکے انہیں مستقل ذریعہ آمدن کے قابل بنانا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔سابق صوبائی وزیر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی لالہ طاہر رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کی معاشی بہتری کے لیے شروع کیا گیا یہ منصوبہ قابل ستائش ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی خواتین کو خودروزگاری کا موقع فراہم کرکے ان کے خاندانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی بنیاد رکھی ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے کہا کہ اس مرحلے میں ضلع لیہ کی مستحق خواتین میں مجموعی طور پر 158 مویشی تقسیم کیے جائیں گے، جن میں تحصیل لیہ میں 129، تحصیل کروڑ لعل عیسن کی 97 اور تحصیل چوبارہ کی 29 مستحق خواتین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جانوروں کی تقسیم کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مستحق خواتین ان اثاثہ جات سے مستفید ہو کر اپنے لیے باعزت ذریعہ معاش پیدا کر سکیں۔

![]()






