layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کا لیہ میں کسان کنونشن سے خطاب — زیادہ گندم اگاؤ مہم میں لیہ پنجاب بھر میں نمایاں ، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے لیہ آمد، گندم کاشت کا ٹارگٹ 6 لاکھ ایکڑ مقرر — وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کسانوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں، گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ دیے جا رہے ہیں

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 25, 2025
in زراعت, لیہ
0
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کا لیہ میں کسان کنونشن سے خطاب — زیادہ گندم اگاؤ مہم میں لیہ پنجاب بھر میں نمایاں ، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے لیہ آمد، گندم کاشت کا ٹارگٹ 6 لاکھ ایکڑ مقرر — وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کسانوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں، گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ دیے جا رہے ہیں


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لیہ پہنچ گئے۔ محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں لیہ میں کسان کنونشن کا انعقاد مقامی مارکی میں کیا گیا۔ کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی کسان کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، سابق پارلیمنٹیرینز صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، عبد الشکور سواگ، سیاسی شخصیات ملک عثمان اولکھ، حسنین خان، ظفر اقبال کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، محبوب اقبال ہنجرا، ارشد ندیم، ڈائریکٹر زراعت عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز طلحہ شیخ، شائستہ جبیں، شہباز حسین، میڈیا نمائندگان، نمبرداران اور ترقی پسند کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ زیادہ گندم پیداواری مقابلوں میں پنجاب بھر میں نمایاں ضلع ہے۔ امسال ضلع لیہ کا گندم کاشت کا ٹارگٹ 6 لاکھ ایکڑ سے زیادہ رکھا گیا ہے اور امید ہے لیہ کے کسان ٹارگٹ سے زیادہ گندم کاشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح کے لئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ کسانوں کو گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ گندم کی زیادہ پیداواری مقابلوں میں ٹریکٹر اور نقد انعامات بھی دئے جا رہے ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ گندم کے لہلہاتے سنہری کھیت پنجاب کی پہچان ہیں جو روزی روٹی کے علاوہ صدقہ جاریہ بھی ہیں۔ کسان فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے سائنسی بنیادوں پر محکمہ زراعت کی مشاورت سے کاشتکاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کے لئے مستحکم مارکیٹ کے لئے کوشاں ہے۔ کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ سموگ ایک آفت کی شکل اختیار کر گئی ہے لہٰذا کسان اور کاشتکار فصلوں کی باقیات محکمہ کی مشاورت سے تلف کر کے سموگ کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔ کنونشن سے سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زراعت کی ترقی و ترویج کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ پنجاب کے کسانوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی سکیمیں چل رہی ہیں۔ ڈائریکٹر زراعت عابد حسین نے کہا کہ ضلع لیہ گندم کی کاشت کے لئے موزوں ترین خطہ ہے۔ محکمہ زراعت گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے بوائی سے کٹائی تک کسانوں کے ساتھ ہے۔ قبل ازیں کمشنر ڈی جی خان نے مختلف سٹالز پر گندم کے بیجوں اور دیگر زرعی مداخل کا معائنہ کیا۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

لیہ میں سکول میل پروگرام کے تحت 797 اسکولوں میں دودھ اور بسکٹس کی تقسیم مکمل ، بچوں کی غذائی بہتری، صحت و نشوونما کے لیے مثبت پیش رفت — اجلاس میں اگلے مرحلے کے پلان اور سپلائی نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایات

Next Post

سموگ سے پاک پنجاب کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی

Next Post
سموگ سے پاک پنجاب کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی

سموگ سے پاک پنجاب کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024