لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پرسکول میل پروگرام کی پراگریس ریویو میٹنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت اے ای او ایاز ملغانی نے کی جبکہ تحصیل وائز فوکل پرسنز نے پروگرام کی اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ سکول میل پروگرام کے تحت ضلع لیہ کے 797 سکولوں میں بچوں کی صحت و نشوونما بہتر بنانے کے لیے دو مرحلوں میں دودھ اور بسکٹس کی سپلائی مکمل کی جا چکی ہے۔اس موقع پر مینیجر فرقان احمد، ضلعی مینیجر ذیشان علی اور محمد سلیمان بھی شریک ہوئے، جنہوں نے سپلائی چین، روٹ پلان اور تقسیم کے عمل سے متعلق امور پر بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ مرحلوں کے لیے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں سکول میل پروگرام کی رفتار کو مزید مؤثر بنانے اور طلبہ کی غذائی ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

