لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے سیوریج مسائل اور ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں لدھانہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک اور اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لدھانہ کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال، سیوریج سسٹم اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے صفائی ستھرائی کے امور میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کے تمام شہروں اور قصبات میں صفائی مہم جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نےاہلِ علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام صفائی کے عمل میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، گھریلو کچرا مقررہ ڈرموں میں ڈالیں اور گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں تاکہ علاقہ صاف ستھرا اور صحت مند رہ سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہ کر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کی تکمیل کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔

