لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن سموگ سے پاک پنجاب کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے مرکزی شاہراہوں سے گرد و غبار کا باعث بننے والی مٹی کو مکینیکل سوئپر کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے جبکہ سڑکوں کے شولڈرز پر پانی کے مسلسل چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ سموگ کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ سڑکوں سے مٹی ہٹانے، چھڑکاؤ کرنے کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے بھٹوں، فیکٹریوں کے خلاف زیر ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات اور زراعت کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو جلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

