لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)میلہ مقدسیہ ماں مریم ،ڈی پی او محمد علی وسیم کا سکیورٹی وزٹ ،محمد علی وسیم نے چک 270 ٹی ڈے اے میں منعقدہ ہونے والےمیلہ مقدسیہ ماں مریم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈی پی او لیہ نےمسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں سے دوران ملاقات کی اورسکیورٹی امور پر گفتگو کی ، ڈی ایس پی کروڑ عبد الرزاق و دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے ، ڈی پی اولیہ محمد علی وسیم نے متعلقہ افسران کو الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے تحفظ کےلئے لیہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، مسیحی برادری مکمل احساس تحفظ کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات ادا کریں ۔

