لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے پیشِ نظر فتح پور میں سیوریج لائنوں کے مین ہولز کے ڈھکنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہےاس سلسلہ میں پرانے اور ٹوٹے ہوئے ڈھکنوں کو مضبوط، معیاری اور محفوظ ڈھکنوں سے تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا دشواری سے بچا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نےکہاکہ شہریوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے مین ہولز کے ڈھکن کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مین ہولز کے ڈھکنوں کی تبدیلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

