لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کےمسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے شہریوں کے جائز مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر نہ کریں اور ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، اور انتظامیہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
