layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: میونسپل کمیٹی کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 34 سکیموں کی فہرست جاری، غیر منظور شدہ سکیموں میں خرید و فروخت کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے، پلاٹوں کی خریداری سے پہلے میونسپل کمیٹی سے تصدیق کی جائے، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 20, 2025
in لیہ
0
لیہ: میونسپل کمیٹی کی حدود میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 34 سکیموں کی فہرست جاری، غیر منظور شدہ سکیموں میں خرید و فروخت کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے، پلاٹوں کی خریداری سے پہلے میونسپل کمیٹی سے تصدیق کی جائے، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)،میونسپل کمیٹی لیہ کی حدود میں غیر قانونی/ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم میں کمرشل سکنی پلاٹوں کی خریدو فروخت سے شہریوں کو مطلع کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی لیہ نے اپنی حدود میں قیام پذیر شہریوں کی اطلاع یابی کے لیے نوٹس آویزاں کردیا غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم میں خرید و فروخت سے باز و ممنوع رہنے کے لیے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایسی تمام سکیمز جن کی میونسپل کمیٹی لیہ نے باضابطہ منظوری نہ دی ہے ان میں کسی قسم کی خرید و فروخت کرنے والے اپنے نفع نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے اس سلسلے میں سرکار کا ادارہ شہریوں کو بروقت اگاہ کر رہا ہے اور ہاؤسنگ سکیمز مالکان ڈویلپر سپانسر کو بھی خبردار کیا جاتا ہے کہ ان ہاؤسنگ سکیموں میں منظوری سے قبل پلاٹوں کی خرید و فروخت اور اشتہار بازی فورا بند کر دیں بصورت دیگر میونسپل کمیٹی لیہ قانون کے مطابق غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی اس ضمن میں میونسپل کمیٹی لیہ نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے تحفظات سے میونسپل کمیٹی لیہ کو آگاہ کریں اور خرید و فروخت سے قبل ادارہ سے تصدیق کر لی جائے، میونسپل کمیٹی لیہ کی طرف سے زیر کاروائی مگر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کی پبلک شدہ فہرست کے مطابق گلستان جوہر چک منڈی ٹاؤن جیل دوڑ لیہ ،شمس گیلانی ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن جیل روڈ لیہ، امیر ولاز چک منڈی ٹاؤن جیل روڈ لیہ، ایچ ایس ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن کروڑ بائی پاس روڈ لیہ، لیہ سمارٹ سٹی چک منڈی ٹاؤن کروڑ بائی پاس روڈ لیہ ،ڈیفنس گارڈن چک منڈی ٹاؤن کروڑ بائی پاس روڈ لیہ،قریشی ہاؤسنگ سکیم چک نمبر 148 بی ٹی ڈی اے لیہ، فاطمہ گارڈن چک نمبر 148 اے ٹی ڈی اے بائی پاس روڈ لیہ سمی گارڈن چک نمبر 148 اے ٹی ڈی اے بائی پاس روڈ لیہ، گلشن زہرہ چک منڈی ٹاؤن لنک جیل روڈ لیہ،الجنت ہاؤسنگ سکیم چک منڈی ٹاؤن کروڑ بائی پاس روڈ لیہ، کینال ویو ہاؤسنگ سکیم شوگر ملز روڈ لیہ، یونیورسٹی ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن لیہ کے نام شامل ہیں، یہاں یہ بات یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی لیہ کی طرف سے قبل ازیں بھی وقتا فوقتا زیر کاروائی غیر منظور شدہ اور غیر قانونی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے نام مشتہر کیے جاتے رہے ہیں تاہم غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ٹھوس قانونی کاروائی کا انتظار ہے، مزید براں میونسپل کمیٹی لیہ کی طرف سے لیہ کی غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے نام بھی مشتہر کر دیے گئے ہیں جن میں آئی بی ویلی نزد چک منڈی ٹاؤن نزد چک نمبر 123 ٹی ڈی اے لیہ، گولڈن سٹی فیز ون چک منڈی ٹاؤن کروڑ بائی پاس روڈ لیہ، گولڈن سٹی فیز ٹو چک منڈی ٹاؤن کروڑ بائی پاس روڈ لیہ، زکریا ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن لیہ، گارڈن سٹی چک منڈی ٹاؤن لیہ، رمضان ٹاؤن ہوم چک نمبر 148 سی ٹی ڈی اے لیہ ،نیو سٹی چک منڈی ٹاؤن لیہ، مسلم ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن لیہ، جوہر ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن جیل روڈ لیہ، آئیڈیل سٹی چک نمبر 148 اے ٹی ڈی اے لیہ، صنوبر گارڈن چک نمبر 123 بی ٹی ڈی اے لیہ، اقبال ٹاؤن نزد ڈسٹرکٹ جیل لیہ، مکہ ٹاؤن چک نمبر 125 بی ٹی ڈی اے لیہ، رائل سٹی چک منڈی ٹاؤن لیہ، راوی ٹاؤن چک منڈی ٹاؤن لیہ ،حمزہ ہاؤسنگ سکیم چک منڈی ٹاؤن نزد اشرف المدارس لیہ، لالا رخ چک نمبر 148 اے ٹی ڈی اے لیہ، لیہ سٹی ہاؤسنگ سکیم گیلانی منزل روڈ لیہ، عثمان گارڈن چک منڈی ٹاؤن لیہ۔ بے نامی پلاننگ فضل جکھڑ پارک لیہ مائنر روڈ لیہ شامل ہیں ۔میونسپل کمیٹی لیہ کی طرف سے مجموعی طور پر زیر کاروائی غیر منظور شدہ اور غیر قانونی غیر منظور شدہ 34 کالونیوں کے نام پبلک کیے گئے ہیں۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کا روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

Next Post

شہداء ،حاضر سروس پولیس ملازمان کے بچوں کو کم اخراجات میں معیاری تعلیم مہیا کرنے کیلئے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ پولیس کے درمیان معاہدہ ،ایم او یو سائن

Next Post
لیہ:ڈی پی او محمد علی وسیم ،صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن چوہدری محمد علی ایم او یو ساین کررہے ہیں آخر عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو

شہداء ،حاضر سروس پولیس ملازمان کے بچوں کو کم اخراجات میں معیاری تعلیم مہیا کرنے کیلئے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ پولیس کے درمیان معاہدہ ،ایم او یو سائن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024