لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) شہریوں کومیرٹ پراور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کا روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے امروزشہریوں کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مرد و خواتین سائلین کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں،بزرگ شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرسنے گئے،ڈی پی او لیہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں انصاف کی بلا تاخیر فراہمی سے امن اور قانون کی بالادستی قائم ہوتی ہے ۔

