لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کروڑ پولیس نے10لاکھ روپےمالیت کی نان کسٹم غیر ملکی سگریٹس کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ،ایس ایچ او کروڑ عابد علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے غیر ملکی سگریٹس کے 18 کارٹن برآمد کر لیے گئے ،اس کے علاوہ سمگلنگ کےلئے استعمال ہونے والا ڈالہ بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ،ملزمان دریائی پتن کے ذریعے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر قیادت لیہ پولیس رواں سال میں 01 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ برآمد کر چکی ہے ،ایس ایچ او کروڑ عابد علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے لی گئی نان کسٹم سگریٹ کو مزید قانونی کاروائی کےلئے محکمہ کسٹم کے حوالے کیا گیا ہے ،آئندہ بھی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے پولیس بھرپور کاروائیاں عمل میں لائے گی ۔

