لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) فورس کی ویلفیئر کےلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کا ایک اور احسن اقدام ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو سائن ،اس اقدام کا مقصدشہداء ،حاضر سروس پولیس ملازمان کے بچوں کو کم اخراجات میں معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم اور صدرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن لیہ چوہدری محمد علی نے منعقدہ تقریب کے دوران ایم او یو پر سائن کیے ،معاہدے کے مطابق شہداء پولیس کے بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ سکول فیس میں سو فیصد رعایت ہو گی جبکہ حاضر سروس پولیس ملازمان کے بچوں کو داخلہ فیس میں 50 فیصد جبکہ ماہانہ فیس میں 30 فیصد رعایت حاصل ہو گی ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا کہناہے کہ پولیس ملازمان کے بچوں کو معیاری اداروں میں بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا لائق تحسین ہے ،صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن محمد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال ،عزت و آبرو کے تحفظ کا عمل بھر پور جانفشانی سے سر انجام دیتی ہے ،یہ امر باعث مسرت ہے کہ پولیس ملازمان کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،ڈی پی او لیہ کی طرف سےاس ضمن میں پی آر او انعام الحق اور کامران شیخ پرنسپل دار ارقم سکول کو فوکل پرسن بھی تعینات کیا گیا ہے ،تقریب کا انعقاد ضلعی دفتر پولیس میں کیا گیا ،صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن چوہدری محمد علی و دیگر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی ۔

