لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت ستھراءپنجاب کے بارے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنااللہ ہنجرا،سی اوایم سی عماریاسرودیگر موجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرا م کے اہداف تمام شہریوں تک پہنچائے جائیں شہرمیں بہترین اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لئے صفائی مہم پرخصوصی توجہ دی جائے عوامی خدمت کے مشن کو یقینی بنا کر شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنایاجائے غیرقانونی بینرز کو فوری ہٹادیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ غیر فعال سڑیٹ لائٹس کو چالوکروایاجائے ،شہرکی خوبصورتی کو کم کرنے والی تجاوزات اور وال چاکنگ کوختم کیاجائے مین ہولز کور اور سیوریج لائنیں صاف ہونی چاہیں سبزی و فروٹ فروشوںکو پابند کیاجائے کہ وہ اپنی ارد گرد کی جگہ کوصاف رکھیںاور کوڑا کرکٹ رکھے گئے ڈرم میں ڈالیں۔

