لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پریونیورسٹی آف لیہ میںڈپٹی ڈائریکٹرکالجز ذوالفقار حیدری کی زیرنگرانی مریم کی دستک ایپ سے گھر میں بیٹھ مختلف سروس حاصل کرنے بارے آگاہی کاونٹرلگایاگیا۔آگاہی کاونٹر میں طلبہ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایاگیاکہ وہ گھر بیٹھ کر مختلف سرکاری سروسز حاصل کر سکیں گے مریم کی دستک کے معاونین شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ضرورت کے مطابق جو سرکاری کوائف/کاغذات جن میں ڈومیسائل، لرنر لائسنس، پیدائش اموات کا سرٹیفکیٹ پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی سمیت 40 سے زائد سہولت جو بھی درکار ہوں گی ان گھر پر پہنچانے کے پابند ہوں گے۔ مریم کی دستک ایپ پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرکے شہری اپنی سروس کا تعین کرسکتا ہے مریم کی دستک کے تحت شہری گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔ملاقات کے لیے 1202 پر کال کریں یا دستک سٹیزن ایپ کے ذریعے درخواست دیں۔سروس قریب ترین معاونین کو بھیجی جاتی ہے جو معاون اس کو ایکسیپٹ کرلے اس کو مہیا کردی جاتی ہے پھر وہ سٹیزن سے وقت کا تعین کرکے وہاں سے مطلوبہ کوائف لے کر محکمہ کو جمع کرادیتا ہے اور جلد سے جلد کم وقت میں ٹاسک مکمل کر کے مطلوبہ ڈاکومنٹس شہری کو پہنچا دیئے جاتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز ذوالفقار حیدری نے طلبہ کو گھربیٹھے اس سروس سے مستفیدہونے کی ہدایت کی۔

