لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیرڈوگر نے لیہ صدر بازار کے قریب خواتین کے لیے بنائے گئے مخصوص واش رومز کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر وش رومز کی ریویمپنگ کے کام کو جلد مکمل کروانے اور اردگرد تجاویزات کو ختم کروانے کی ہدایت دی۔اے ڈی سی جی شبیر احمدڈوگر نے پل لب نیلم کا معائنہ کیا اور مین سیوریج لائن کی صفائی کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیوریج لائن کے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی ہدایت دی۔

